16 مئی 2012 - 19:30

جرمني اور فرانس نے اقتصادي بحران پر قابو پانے کيلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کيا ہے لیکن ان کے درمیان اس بحران پر قابو پانے کے طریقہ کار پر اختلافات موجودہیں.

ابنا: ذرائع کے مطابق برلن ميں جرمن چانسلر اور فرانس کے نو منتخب صدر اولانڈکے درميان پہلي ملاقات کے بعد ميڈيا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ يورپي ممالک کو اقتصادي بحران سے نکالنے کيلئے مربوط کوششوں پر يقين رکھتے ہيں.

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے يورپي يونين کے اجلاس ميں تجاويز پيش کريں گے. اس سے قبل فرانس ميں صدارتي حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے کہا کہ وہ فرانس کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہيں. انہوں نے کہا کہ ميرا مينڈيٹ فرانس ميں انصاف کو واپس لانا ، يورپ کيلئے نيا راستہ کھولنا اوردنيا ميں امن کيلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے فرانس کے موجودہ صدر یورپ میں اقتصادی ریاضت کے خلاف ہیں جبکہ جرمن چانسلر اقتصادی ریاضت کی حامی ہے. .......

/169